مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے شیخ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ جبکہ دیگر محققین...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے شیخ نے ضعیف قرار دیا ہے۔
جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیتے ہیں۔
دیکھئے: (الصحیحة للألبانی، رقم: 18، وسنن ابن ماجة للدکتور بشار عواد، حدیث: 1572)
(2)
اسلام قبول کئے بغیر بڑی سے بڑی نیکیاں بھی جہنم سے نجات کا ذریعہ نہیں بن سکتیں۔
(3)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا یقین ہونے کے باوجود جب تک باقاعدہ اسلام قبول کرکے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور احکام شریعت پر عمل کرنے کا وعدہ نہ کیاجائے۔
نجات نہیں ہوتی جیسے فرعون کو یقین تھا۔
کہ موسیٰ علیہ السلام سچے ہیں۔
لیکن ایمان واطاعت کے بغیر اس یقین کا اسے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
اس لئے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا تھا۔
﴿لَقَدْ عَلِمْتَ مَآ أَنزَلَ هَـٰٓؤُلَآءِ إِلَّا رَبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ بَصَآئِرَ وَإِنِّى لَأَظُنُّكَ يَـٰفِرْعَوْنُ مَثْبُورًا﴾ (بنی اسرایئل: 102)
”تجھے معلوم ہے کہ یہ (معجزات ودلائل)
آسمان اور زمین کے مالک ہی نے بصیرت بنا کر (غور کرنے کےلئے)
نازل کیے ہیں۔
اور اے فرعون! میں تو سمجھتا ہوں کہ تو یقیناً تباہ ہونے والا ہے۔“
اس طرح ابو طالب بھی اسی بات کا اقرارکرتا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دین کا سچا ہے۔
لیکن اسے قبول نہیں کیا۔
لہٰذا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت بھی اسے جہنم سے نہیں بچا سکی
(4)
اگر کوئی ایسا سوال پوچھ لیا جائے۔
جس کا صریح جواب دینا حکمت کے منافی ہو تو مناسب انداز سے سائل کو کسی بہتر چیز کی طرف متوجہ کیا جاسکتا ہے۔
(5)
ہرمشرک کو جہنم کی خوشخبری دینے کا حکم ایک نفسیاتی علاج تھا۔
اسے اپنے والد کے جہنمی ہونے کا سن کر جو صدمہ ہوا تھا اس کا علاج کیا گیا کہ صرف تمھارے باپ کے لئے نہیں بلکہ ہر کافر کےلئے یہی حکم ہے۔
داعی اور عالم کو چاہیے کہ لوگوں کی نفسیات کا خیال رکھے۔
لیکن صحیح کو غلط اور غلط کو صحیح نہ کہے

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1573