الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : باب اور حدیث میں مناسبت : ”وضو کا بچا ہوا پانی“ سے مراد وہ پانی...
فوائد و مسائل:
باب اور حدیث میں مناسبت:
”وضو کا بچا ہوا پانی“ سے مراد وہ پانی ہے جو وضو کے برتن میں بچ جائے جو پانی وضو کرنے والا استعمال کرے اور اس کے اعضاء سے جو پانی ٹپکے اسے ”مستعمل پانی“ کہا جاتا ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے جو باب قائم فرمایا ہے کہ لوگوں کے بچے ہوئے وضو کے پانی کو استعمال میں لانا جو بچے ہوئے پانی کو نجس قرار دیتے ہیں امام بخاری رحمہ اللہ نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے فعل کو نقل فرمانے کے بعد حدیث کا ذکر فرمایا ہے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے اثر کو امام ابن شیبہ رحمہ اللہ اور دارقطنی رحمہ اللہ نے نکالا ہے اس کے ایک طریق میں یہ ہے کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ مسواک کر کے اس کا سرا پانی میں ڈبو دیتے تھے ایسا کرنے سے وہ مستعمل ہو گیا اور جب انہوں نے اپنے گھر والوں کو وضو کرنے کا حکم دیا تو وہ پانی پاک ہوا۔ [ديكهئيے فتح الباري ج1 ص 390]
جہاں تک تعلق ہے باب اور حدیث کا تو باب کے قیام کا مطلب یہی ہے کہ لوگوں کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنا اور حدیث میں ذکر موجود ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی لایا گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا پھر لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا بچا ہوا پانی لینے لگے اور بدن پر ملنے لگے۔ معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مستعمل پانی کو صحابہ نے اپنے جسموں پر لگایا، اس سے مراد یہی ہے کہ وضو کا بچا ہوا پانی پاک ہے جب جسموں پر لگایا جانا ثابت ہوا تو اس سے وضو کرنا بھی بالاولیٰ درست ہے۔ کیونکہ بعض یہ سمجھتے ہیں کہ وضو کا بچا ہوا پانی پاک نہیں ہوتا۔
◈ ابن منیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«قلت: مقصود: ”الرّد على من زعم أن: الماء المستعمل فى الوضؤ لايتطهر به» “ [المتواري ص 71]
”میں کہتا ہوں کہ امام بخاری کا مقصد ان لوگوں کا رد ہے جو وضو کا پانی جو استعمال شدہ ہے اس کو پاک تسلیم نہیں کرتے۔“
◈ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«وقد استشكل ايراد البخاري له فى هذا الباب المعقود لطهارة الماء المستعمل، واجيب بأنه ثبت ان السوك مطهرللفم . . . .» “ [فتح الباري ج1 ص290]
”اور مشکل جانا گیا ہے امام بخاری کا اس باب کے واسطے جو انہوں نے قائم فرمایا ہے کہ جو مستعمل پانی ہے وہ پاک ہے اور جواب دیا گیا ہے مسواک منہ کو پاک کرتی ہے، پھر جب یہ پانی میں ملے اور پھر حاصل کی جائے (اس پانی سے) وضو کو تو ہو گا اس میں استعمال کرنا مستعمل پانی کا وضو کے لیے۔“
◈ علامہ قسطلانی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
«وتعقب العيني المؤلف بانه لا مطابقة بين الترجمته وهذا الاثر، لان الترجمة فى استعمال فضل الماء الذى يفضل من المتوضي ء، وهذا الاثر هوالوضؤ بفضل السواك . . . .» [ارشاد الساري شرح صحيح بخاري، ج1 ص278]
”علامہ عینی نے تعاقب کیا کہ ترجمۃ الباب اور اثر میں مناسبت نہیں ہے، کیونکہ ترجمۃ الباب میں وضو کرنے والے کا بچا ہوا پانی کو کام میں لانے کے بارے میں اور اثر اس وضو کے پانی پر دلالت کرتا ہے جو مسواک کا بچا ہوا ہو۔ (امام قسطلانی جواب دیتے ہیں کہ) یقیناً مسواک کرنا منہ کی پاکیزگی کا باعث ہے جب کہ وہ پانی میں مل جائے اور پھر اس سے وضو کو حاصل کرنا طہارت کے لئے (تو جب پھر مسواک کے پانی سے وضو درست ہوا تو بالاولی یہیں سے ترجمتہ الباب اور حدیث میں مناسبت ہے) یقیناً مسواک کا بچا ہوا پانی وہ ہے جو ستھرا ہوتا ہے وضو کرنے والے کےلئے کہ وہ اس پانی سے وضو کرے۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد اول 124