مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ جبکہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
اور انھی کی رائے أَقرَبُ إِلَی الصَّوَاب معلوم ہوتی ہے۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 261/44، والإرواء: 238/7، وسنن ابن ماجة للدکتور بشار عواد، حدیث: 1625)
(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی کے آخری لمحات میں جو نصیحت فرمائی۔
وہ حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں سے تعلق رکھتی ہے۔
اسلا م میں یہ دونوں پہلو انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
(3)
حقوق اللہ میں نماز سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
یہ وہ عمل ہے جسے مسلمان اور کافر کے درمیان پہچان قرار دیا گیا ہے۔
اور اس کے ترک کو کفر وشرک قرار دیا گیا ہے۔
اللہ کے ر سول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ (إِنَّ بَيْنَ الَّرجُلِ وَبَيْنَ الشِّرْكِ وَالْكُفْر تَرْكُ الصَّلَاةِ)
(صحیح مسلم، الإیمان، باب بیان إطلاق اسم الکفر علی من ترک الصلاۃ، حدیث: 82)
”بے شک انسان کے درمیان اور شرک وکفر کے درمیان ترک نماز کا معاملہ ہے۔“
یعنی ترک نماز کفر سے ملا دیتا ہے۔
(4)
حقوق العباد میں غلاموں کا ذکر فرمایا کیونکہ غلام معاشرے کا مظلوم طبقہ تھا جسے اسلام نے بہت سے حقوق دے کر ان کا درجہ بلند کردیا۔
انھیں آقاؤں کے بھائی قراردیا۔
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
تمھارے خادم تمھارے بھائی ہیں۔
جس کا بھائی اس کے زیردست ہو تو اسے چاہیے کہ جو خود کھائے اسے کھلائے جو خود پہنے اسے پہنائے۔ (صحیح البخاري، الإیمَان باب المعاصی من امر الجاھلی۔
۔
۔
، حدیث: 30)
آجکل کے ذاتی ملازم اور زمین داروں کے مزارع اگرچہ شرعاً اور عرفاً غلام نہیں تاہم جس طرح وہ حالات کی وجہ سے اپنے آقاؤں کی سختیاں برداشت کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
اس کو دیکھتے ہوئے رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت ان کے بارے میں بھی سمجھی جاسکتی ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1625