🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) جب کسی کا آخری وقت ہو تو اس کے پاس موجود افراد کو...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
جب کسی کا آخری وقت ہو تو اس کے پاس موجود افراد کو رونا منع نہیں بشرط یہ کہ وہ طبعی ہو۔
زمانہ جاہلیت کی طرح مصنوعی نہ ہو۔

(2)
مومن کےلئے یہ چیز تسلی کا باعث ہے کہ موت کی شدت کے بعد ہمیشہ کی راحت ہے۔

(3)
جب بیمار کی حالت دیکھ کر احباب واقارب پریشانی محسوس کریں۔
تو مریض کو چاہیے کہ انھیں تسلی دے۔
اسی طرح اگر مریض پریشان ہو تو عیادت کرنے والوں کو چاہیے کہ اسے تسلی دیں۔

(4)
موت ایک ایسا مرحلہ ہے۔
جس سے ہر شخص کو لازماً گزرنا ہے۔
لیکن احباب سے یہ جدائی عارضی ہے۔
کیونکہ اللہ کے پاس ملاقات ہوجائے گی۔

(5)
قیامت سے پہلے فوت ہونے والوں کی ایک دوسرے سے ملاقات ہوسکتی ہے۔
لیکن اصل ملاپ جس کے بعد جدائی کا خطرہ نہیں وہ تو قیامت ہی کو حاصل ہوگا۔

(6)
نبی کی وفات اور تدفین کی واضح صراحتوں کے بعد بھی آپ کی بابت یہ دعویٰ کرنا کہ آپ قبر میں بالکل اسی طرح زندہ ہیں جیسے دنیا میں تھے بلکہ اس سے بھی زیادہ حقیقی زندگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے۔
بڑی ہی عجیب بات ہے۔
ہاں آپ کو برزخی زندگی یقیناً حاصل ہے لیکن وہ کیسی ہے؟ اس کی نوعیت وکیفیت کو ہم جانتے ہیں۔
نہ جان ہی سکتے ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1629