🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس سے صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے دل میں نبی اکرمﷺ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس سے صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے دل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام اور محبت کا اظہار ہوتا ہے کہ بات کرتے ہوئے بھی احتیاط کرتے تھے۔

(2)
صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کا ایمان اس قدر قوی تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس ہی میں نہیں بلکہ گھروں میں تنہائی میں بھی اپنے اقوال وافعال میں اسی طرح محتاط رہتے تھے۔

(3)
صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کا یہ عقیدہ نہیں تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم براہ راست ہماری باتیں سن رہے ہیں۔
اور ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں بلکہ یہ عقیدہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وحی کے ذریعے سے ہمارے اعمال کی اطلاع ہوسکتی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1632