مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) وعظ ونصیحت میں موقع محل کا لحاظ رکھنا چاہیے۔ علماء کرام عموماً خاص خاص...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
(1)
وعظ ونصیحت میں موقع محل کا لحاظ رکھنا چاہیے۔
علماء کرام عموماً خاص خاص ایام میں خاص موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہیں۔
مثلاً ماہ محرم میں بدعات محرم کی تردید اور ماہ ربیع الاول میں اس ماہ کی بدعات کا رد لیکن یہ بھی مناسب نہیں کہ پورا مہینہ ایک ہی موضوع پر تقریریں کرنا ضروری سمجھ لیا جائے۔
جیسے محرم میں حادثہ کربلا کی جھوٹی سچی تفصیلات اور ماہ ربیع الاول میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت اور بچپن کی تفصیلات بلکہ ان موضوعات کے ساتھ ساتھ دوسرے عملی مسائل بھی بیان کرنے چاہیں
(2)
اس مہینے کی افضل ترین رات لیلۃ القدر ہے۔
جس کا ذکر قرآن مجید میں بھی سورۃ القدر ميں ہے۔
(3)
شب قدر کی عبادت کا ثواب حاصل کرنے کےلئے رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف مسنون ہے تاہم اگر کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکے تب بھی راتوں کی عبادت خصوصاً طاق راتوں کی عبادت میں سستی نہیں کرنی چاہیے۔
(4)
ایک رات عبادت میں گزارنے سے تیس ہزار سے زیادہ راتوں کی عبادت کا ثواب مل رہا ہو۔
پھر بھی کوئی شخص محض سستی کی وجہ سے یہ ثواب حاصل نہ کرسکے۔
تو یہ واقعی بہت بڑی محرومی ہے۔
(5)
یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک حسن صحیح ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1644