مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائدومسائل: (1) شک کے دن سے مراد انتیس شعبان کےبعد والا دن ہے۔ جب کہ چاند نظر...
اردو حاشہ:
فوائدومسائل:
(1)
شک کے دن سے مراد انتیس شعبان کےبعد والا دن ہے۔
جب کہ چاند نظر آنے کی تصدیق نہ ہوئی ہو یہ دن حقیقت میں شعبان کا تیسواں دن ہے۔
(2)
بعض لوگ تیس شعبان کو اس لئے روزہ رکھ لیتے ہیں۔
کہ شاید رمضان شروع ہوگیا ہو اور ہمیں معلوم نہ ہوا ہو۔
اب اگر رمضان شروع ہوچکا ہو تو یہ روزہ رمضان کا ہوجائے گا۔
ورنہ نفلی روزہ سہی۔
اس طرح کا شک والا روزہ رکھنا شرعا منع ہے۔
(3)
اللہ تعالیٰ نے فرض عبادات کی مقدار اور اوقات کا تعین کردیا ہے۔
نفلی اور فرض عبادات کے اس امیتاز کو ختم کرنا درست نہیں۔
(4)
نیکی کا عمل اگر سنت کے خلاف ہو۔
تو وہ نیکی کا عمل ہی نہیں رہتا۔
5 یہ روایت اکثر محققین کے نزدیک صحیح ہے۔
بعض صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین کے روزہ نہ توڑنے کی وجہ یہ ہوسکتی ہے۔
کہ انھوں نے معمول کے مطابق روزہ رکھا ہو جس کی اجازت ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1645