مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) شوال کے چاند کےلئے کم از کم دو قابل اعتماد مسلمانوں کی گواہی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
شوال کے چاند کےلئے کم از کم دو قابل اعتماد مسلمانوں کی گواہی ضروری ہے۔
حضرت حارث بن حاطب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے کہ چاند دیکھ کر عبادت کریں (روزہ رکھیں اور عید کریں)
اگر ہمیں چاند نظر نہ آئے اور دو قابل اعتماد گواہ گواہی دے دیں تو ہم ان کی گواہی کی بنیاد پر عبادت کریں گے۔ (سنن ابی داؤد، الصیام، باب شھادۃ رجلین علی رویة ھلال شوال، حدیث: 2338)
اس حدیث کو امام دارقطنی نے صحیح قرار دیا ہے۔
(2)
اگر چاند کی خبر دوپہر کے بعد ملے تو عید کی نماز اگلے دن ادا کی جائے گی۔
لیکن روزہ اسی وقت چھوڑ دیا جائے گا۔
(3)
قریب کے شہر کی رویئت مقبول ہے۔
قافلہ دن بھر کے سفر کے بعد شام کو مدینے پہنچا تھا۔
اتنے فاصلے پر دیکھے ہوئے چاند کی بنیاد پر مدینے میں روزہ کھول دیا گیا۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1653