🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائدو مسائل: (1) روزے فرض ہونے کے بعد رسول اللہﷺ کی زندگی میں نو بار ماہ رمضان...
اردو حاشہ:
فوائدو مسائل:

(1)
روزے فرض ہونے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں نو بار ماہ رمضان آیا کیونکہ روزے کی فرضیت 2 ہجری میں ہوئی اور 11 ھجری کا رمضان آنے سے پہلے ماہ ربیع الاول میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رحلت فرماگئے۔
اس دوران میں کم از کم پانچ باررمضان کے انتیس روزے ہوئے۔

(2)
حدیث 1656اور 1657 میں ارشاد فرمایا گیا ہے کہ مہینہ انتیس دن کا ہوتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ تیس کا ہونا ضروری نہیں۔
کبھی انتیس کا ہوتا ہے کبھی تیس دن کا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1658