🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فائده: اس فرمان نبوی ﷺ کی وضاحت مختلف انداز سے کی گئی ہے۔ ایک قول کے مطابق...
اردو حاشہ:
فائده:
اس فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی وضاحت مختلف انداز سے کی گئی ہے۔
ایک قول کے مطابق حدیث کامطلب یہ ہے کہ مہینے انتیس کے بھی ہوں تو عظمت وثواب کے لحاظ سے بڑے ہی ہیں۔
انھیں چھوٹا نہ سمجھو۔
دوسرا مطلب یہ بیان کیا گیا ہے۔
کہ ایک سال میں دونوں انتیس کے نہیں ہوتے۔
اگر ان میں سے ایک مہینہ انتیس دن کا ہوگا تو دوسرا ضرور تیس کا ہوگا۔
یہ مطلب بھی ایک حد تک صحیح ہے۔
کیونکہ عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے۔
پہلا مطلب زیادہ صحیح معلوم ہوتا ہے۔
کیونکہ ر مضان میں روزوں کی عبادت کی جاتی ہے۔
اور ذوالحجہ میں حج کی عبادت ہوتی ہے۔
اور یہ دونوں اسلام کے ارکان میں سے ہیں۔
جب کہ اسلام کے دوسرے ارکان کسی خاص مہینے سے تعلق نہیں رکھتے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1659