🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) رمضان میں عذرشرعی کی بنا پر جو روزے چھوٹ جایئں ان کی قضا...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
رمضان میں عذرشرعی کی بنا پر جو روزے چھوٹ جایئں ان کی قضا سال بھر میں کسی وقت بھی دی جا سکتی ہے۔
ضروری نہیں کہ وہ روزے شوال ہی میں رکھے جائيں۔

(2)
ام المومنین چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا میں اس لئے تاخیر فرماتی تھیں۔
کہ ایسا نہ ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مقاربت کی خواہش ہو۔
اور وہ روزے کی وجہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت سے محروم رہ جایئں۔
ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا شعبان میں اس لئے روزے رکھ لیتی تھیں۔
کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے میں نفلی روزے کثرت سے رکھتے تھے۔
چنانچہ تاخیر کی وجہ باقی نہیں رہتی تھی۔
جو دوسرے مہینوں مہینوں میں ہوتی تھی۔

(4)
عورت کو چاہیے کہ خاوند کو خوش رکھنے کےلئے ہر ممکن کوشش کرے۔
بشرط یہ کہ شرعی طور پر ناجائز کام کا ارتکاب نہ کرنا پڑے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1669