🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حیض روزے کے منافی ہے۔ اس لئےان ایام میں روزہ رکھنا منع ہے۔...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حیض روزے کے منافی ہے۔
اس لئےان ایام میں روزہ رکھنا منع ہے۔

(2)
اگر روزہ رکھا ہوا ہو اور دن کے وقت حیض شروع ہوجائے تو روزہ ختم ہوجائے گا۔
وہ روزہ شمار نہیں ہوگا۔

(3)
حیض ونفاس کے عذر کی وجہ سے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا بھی اسی طرح ضروری ہے جس طرح بیماری یا سفر کی وجہ سے چھوٹے ہوئے روزے بعد میں رکھے جاتے ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1670