🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) روزے کی حالت میں جان بوجھ کر مباشرت کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
روزے کی حالت میں جان بوجھ کر مباشرت کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
اور کفارہ بھی لازم ہوجاتا ہے۔

(2)
کفارے کی مقدارایک غلام یا لونڈی آزاد کرنا ہے۔
اگر اس کی طاقت نہ ہو یا غلام دستیاب نہ ہو۔
تو مسلسل د و ماہ روزے رکھے یہ بھی نہ ہوسکے تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے
(3)
جوشخص کسی بھی طرح کفارہ نہ ادا کرسکتا ہو۔
اس سے کفارہ ساقط ہوجاتا ہے۔
کیونکہ اس صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم نہیں دیا کہ فی الحال یہ کھجوریں تم خود کھا لو بعد میں کفارہ ادا کردینا۔

(4)
اگر کسی مفلس آدمی پر کسی شرعی غلطی کی وجہ سے کفارہ لازم آجائے تو مسلمانوں سے چاہیے کہ اس سے تعاون کریں تا کہ وہ کفارہ ادا کرسکیں۔

(5)
جوشخص اپنی غلطی پر پشیمان ہو۔
اسے مزید شرمندہ کرنے کی بجائے اس پر شفقت کا اظہار کرنا چاہیے۔
اور اس کے مسئلے کا شرعی حل پیش کرنا چاہیے۔
حدیث میں مذکور شخص کی پریشانی تو اس کے الفاظ سے ظاہر ہے کہ اس نے کہا (هلكت)
میں تو برباد ہوگیا ہوں۔
اس کی کیفیت ایک اور روایت میں زیادہ واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ایک اعرابی آیا وہ چہرا پیٹ رہا تھا۔
اور بال کھسوٹ رہا تھا۔
اور کہہ رہا تھا میں تو برباد ہی ہو گیا ہوں۔
۔
۔ (مسند أحمد: 516/2)

(6)
اس ٹوکرے میں کتنی کھجوریں تھیں۔
؟ اس کے بارے میں امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت سعید بن مسیب رحمۃ اللہ علیہ کا یہ قول نقل کیا ہے۔
کہ ان کی مقدار پندرہ اور بیس صاع کے درمیان تھی۔ (موطأإمام مالك، الصیام، باب کفارة من أفطرفی رمضان 1/274، حدیث: 673)
سنن ابو داؤد میں بھی ایک روایت میں پندرہ صاع اور دوسری روایت میں بیس صاع مروی ہے۔ (سنن ابو داؤدں الصیام، باب کفارة من أتی أهله فی رمضان، حدیث: 295)
 اس کی مقدار اندازاً ایک من بنتی ہے۔

(7) (وَصُمْ يَوْماً مَكَانَهُ)
اس کی جگہ ایک روزہ رکھ لینا اس جملے کے بارے میں محمد فواد عبد الباقی نے لکھا ہے کہ اس سند میں ایک راوی عبد الجبار بن عمر ہے۔
جو ضعیف ہے۔
لیکن شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اس جملے کی بابت إرواء الغلیل میں تفصیلاً بحث کی ہے۔
اور آخر میں یوں لکھا ہے کہ (وَبِمَجْمُوع هٰذِهِ الطُّرُق تعرف أنَّ لهٰذِهِ الزَّيَادَةِ اصلا)
 یعنی اس روایت کے تمام طرق کو سامنے رکھا جائے۔
تو معلوم ہوتا ہے کہ اس جملے کی کوئی نہ کوئی اصل ضرور ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے: (إرواءالغلیل: 93، 88/4،   رقم: 939)
 لہٰذا احتیاط اور تقویٰ اسی میں ہے۔
کہ جو روزہ توڑا گیا ہے۔
اس کے بدلے روزہ رکھ کر ہی مہینے کے روزوں کی تعداد پوری کی جا سکتی ہے۔

(8)
مذکورہ کفارہ صرف جماع کی صورت میں ہی لازم آتا ہے۔
اس کے علاوہ دیگر صورتوں میں یہ لازم نہیں آتا۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے اصحاب کسی بھی صورت میں روزہ توڑ دینے پر کفارہ لازم گردانتے ہیں۔
جبکہ دیگر ائمہ مذکورہ کفارہ صرف جماع سے خاص گردانتے ہیں۔
یہی موقف زیادہ راحج معلوم ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں شیخ ابن العثمین رحمۃ اللہ علیہ اس کی بابت لکھتے ہیں کہ کفارے کے ساتھ اسے روزے کی قضا بھی دینا ہوگی۔ (دیکھیے فتاویٰ اسلامیہ (اردو)
۔ 2/191 مطبوعہ دارالسلام)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1671