🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ جبکہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
علاوہ ازیں ہمارے فاضل محقق نے سنن ابو داؤد کی تحقیق میں لکھا ہے۔
کہ یہ مسئلہ حضرت ابن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ابن ابی شیبہ (38/3 حدیث: 9188)
میں صحیح سند کے ساتھ مروی ہے۔
لہٰذا یہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
اور معناً صحیح ہے۔
دیکھئے: سنن ابوداؤد، حدیث: 2380 کی تحقیق وتخریج تفصیل کےلئے دیکھئے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 284/16، والإرواء، رقم: 923)

(2)
اس باب کی دونوں روایتوں میں باہم تعارض محسوس ہوتا ہے۔
لیکن اگر پہلی حدیث کو نفلی روزے پر محمول کرلیا جائے تو تعارض رفع ہوجاتا ہے۔

(3)
روزے کے دوران میں قے کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
اگر کسی وجہ سے قے کرنی پڑے تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
خواہ روزہ فرضی ہو یا نفلی تاہم فرضی روزے کی قضا دینا ضروری ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1676