🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فائده: یہ روایت اگرچہ سنداً ضعیف ہے۔ تاہم صحیح روایت سے روزے کی حالت میں مسواک کرنا...
اردو حاشہ:
فائده:
یہ روایت اگرچہ سنداً ضعیف ہے۔
تاہم صحیح روایت سے روزے کی حالت میں مسواک کرنا ثابت ہے اس سے روزے میں فرق نہیں آتا۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح البخاری میں کتاب الصوم میں ایک باب کا عنوان اس طرح درج کیا ہے۔ (باب مسواک الرطب والیابس للصائم)
یعنی روزے دار کا تازہ یا خشک مسواک کرنا اس کے بعد بیان کرتے ہیں۔
کہ حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مذکور ہے انھوں نے فرمایا:
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو روزے کی حالت میں مسواک کرتے اتنی بار دیکھا ہے۔
کہ میں شمار نہیں کرسکتا۔
دیکھئے: (صحیح البخاري، الصوم، باب سواك الرطب والیا بس للصائم، قبل حدیث: 1934)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1677