مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) روزے کا بنیادی مقصد تقویٰ کا حصول ہے جیسے کہ اللہ تعالیٰ نے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
روزے کا بنیادی مقصد تقویٰ کا حصول ہے جیسے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ كُتِبَ عَلَيْكُمُ ٱلصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ﴾ (البقرة: 183: 2)
”اے ایمان والو!تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا ہے۔
جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیاگیا تھا تاکہ تم مقتی بن جاؤ“
(2)
تقویٰ کے حصول کے لئے صرف کھانے پینے سے پرہیز کافی نہیں بلکہ ہر قسم کےگناہوں سے بچنے کی شعوری کوشش مطلوب ہے۔
روزہ رکھ کر ہم اللہ کی حلال کردہ چیزوں سے بھی اللہ کے حکم کےمطابق پرہیز کرتے ہیں۔
تو جو کام پہلے بھی ممنوع ہیں۔
ان سے بچنا زیادہ ضروری ہے تاکہ مومن ان سے پرہیز کا عادی ہوجائے۔
(3)
شریعت اسلامیہ میں روزے کے دوران میں بات چیت کرنا جائز ہے۔
بلکہ چپ کا روزہ شرعاً منع ہے دیکھئے: (صحیح البخاري، الایمان والنذور، باب النذر فیما لا یملك وفی معصیة، حدیث: 6704)
(4)
عبادات انسان کے روحانی اور جسمانی فائدے کے لئے مقرر کی گئی ہیں۔
یہ اللہ کی ر حمت ہے کہ وہ ان پراعمال پر آخرت میں بھی عظیم انعامات عطا فرماتا ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1689