🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوئد و مسائل: (1) اخلاص کے بغیر نیک اعمال قبول نہیں ہوتے۔ (2) عبادت میں جس طرح...
اردو حاشہ:
فوئد و مسائل:

(1)
اخلاص کے بغیر نیک اعمال قبول نہیں ہوتے۔

(2)
عبادت میں جس طرح ظاہری ارکان کی پابندی ضروری ہے۔
اسی طرح باطنی کیفیات اخلاص، اللہ کی محبت، اللہ کا خوف، اللہ سے امید وغیرہ بھی مطلوب ہیں۔
ان کی عدم موجودگی میں ظاہری عمل بے فائدہ ہے۔

(3)
اگر کسی موقع پر مطلوبہ باطنی اور قلبی کیفیت موجودنہ ہو تو نیکی کو ترک نہیں کردینا چاہیے۔
کیونکہ اس کا کم از کم یہ فائدہ تو حاصل ہو ہی جائےگا۔
کہ فرض کا تارک شمار نہیں ہوگا۔
اور وہ نیکی مسلسل انجام دینے سے امید کی جا سکتی ہے۔
کہ دل پر تھوڑا بہت اچھا اثر لازماً ہوجائے گا۔

(4)
عبادات میں ان کے آداب کا لحاظ رکھنا بہت ضروری ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1690