مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) روزے کے فوائد کماحقہ حاصل کرنے کے لئے آداب کا خیال رکھنا بہت...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
روزے کے فوائد کماحقہ حاصل کرنے کے لئے آداب کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے
(2)
جہل (ناروا حرکت)
سے مراد لڑائی جھگڑے کی بات ہے۔
یعنی روزے دار کو لڑائی میں پہل بھی نہیں کرنی چاہیے۔
اور اگر کوئی دوسرا شخص ایسی بات کرے۔
یا ایسی حرکت کرے جس سےروزے دار کو غصہ آجائے تب بھی روزے دار کو جواب میں جھگڑنا نہیں چاہیے بلکہ اپنے روزے کا خیال کرتے ہوئے برداشت اورتحمل سے کام لیتے ہوئے جھگڑے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
(3)
یہ کہنا کہ میں روزے سے ہوں اس کا ایک مفہوم تو یہ ہے کہ دل میں اپنے روزے کا خیال کرے تاکہ جھگڑے سے بچنا ممکن ہوسکے۔
دوسرا مفہوم یہ ہے کہ جھگڑنے والے سے کہہ دے کہ میں تمہاری غلط حرکت کا جواب تمہارے انداز میں اس لئے نہیں دے رہا کہ میرا روزہ مجھے اس سے روکتا ہے۔
امید ہے اس سے اس کو شرم آ جائے گی۔
اور وہ روزے دار کے روزے کا احترام کرتے ہوئے جھگڑا ختم کردے گا۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1691