🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) یہ حکم منسوخ ہے۔ حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوجب تک...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
یہ حکم منسوخ ہے۔
حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوجب تک اس کے منسوخ ہونے کا علم نہیں تھا۔
اس وقت تک یہ فتویٰ دیتے تھے۔
حضرت ابو بکر بن عبد الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مسئلہ معلوم کیا۔
اور حضرت ابو ہریرہرضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بتایا کہ جنابت کی حالت میں صبح ہوجانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔
چنانچہ حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے پہلے فتوے سے رجوع فرما لیا۔ (صحیح المسلم، الصیام، باب صحة صوم من طلع علیه الفجر وھو جنب، حدیث: 1109)

(2)
جنابت خواہ احتلام کی وجہ سے ہو یا جماع کی وجہ سے دونوں صورتوں میں مسئلہ یہی ہے۔
صبح صادق ہو جانے کے بعد غسل کرکے روزہ مکمل کرسکتے ہیں۔

(3)
جنابت کی حالت میں کھانا پینا جائز ہے۔
عورت اس حالت میں کھانا بھی تیار کرسکتی ہے۔
البتہ وضو کرلینا بہتر ہے۔
دیکھئے: (سنن ابن ماجة، الطھارۃ، حدیث: 593، 592)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1702