🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس میں صراحت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فجر کی اذان کے بعد...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس میں صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی اذان کے بعد غسل فرماتے تھے یعنی روزے کی حالت میں کچھ وقت جنابت کی حالت میں گزر جا نے میں کو ئی حر ج نہیں
(2)
حضرت مطرف رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے استا د سے مذکورہ بالا سوال اس لئے کیا کہ کسی کو یہ شبہ نہ ہو کہ نفلی روزے کی صورت میں شرعی حکم میں نرمی ہے شاید روزے کی صورت میں ایسا نہ ہو امام شا فعی نے وضاحت فرما دی کہ اس مسئلے میں فرض اور نفل روزے میں کوئی فرق نہیں۔

(3)
یہ شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ شاید یہ حکم خواب میں ناپا ک ہو جانے کی صورت میں ہے کیونکہ کہ یہ کیفیت انسان کے بس میں نہیں حدیث: 1704 میں یہ صراحت مو جود ہے کہ ہم بستری کی وجہ سے غسل کی حالت پیش آ جائے تب بھی شرعی حکم  یہی ہے فجر کی اذان ہو جا نے کے بعد غسل کرلیا جائے تو روزہ درست ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1703