🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نفلی عبا دات کی مقدار کم بیش ہو سکتی ہے آدمی چاہے تو...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نفلی عبا دات کی مقدار کم بیش ہو سکتی ہے آدمی چاہے تو زیا دہ نوا فل ادا کر ے چاہے تو کم رکعتیں پڑھ لے اس طرح چاہے زیادہ روزے رکھے چاہے کم رکھ لے البتہ ان امور سے اجتناب کرے جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے-
(2)
حضرت داؤد علیہ السلام  کے انداز پر نفلی روزے رکھنا سب سے افضل ہے اس سے سمجھا جا سکتا ہے کہ اسے زیادہ نفلی روزے رکھنے سے ثواب کم ہو جا ئے گا۔

(3)
حضرت داؤد علیہ السلام والے روزے اس لئے افضل ہیں کہ اس طریقے سے انسا ن کو جسم کا اہل و عیا ل کا اور دوسرے لو گو ں کا وہ حق ادا کر نے کا بھی مو قع مل جا تا ہے جو ہمیشہ روزے رکھنے کی صورت میں ادا نہیں کیا جا سکتا اور اللہ کی عبا دت کر کے ثواب بھی حا صل ہو جا تا اور ایک لحا ظ سے دائمی عمل بھی بن جا تا ہے جو اللہ کو بہت پسند ہے
(4)
نماز تہجد رات کے کسی حصے میں ادا کی جا سکتی ہے تا ہم مذکورہ بالا صورت افضل ہے کیونکہ اس میں بھی جسم کے حق اور اللہ کے حق کا ایک خو بصورت توازن مو جود ہے
(5)
  داؤد علیہ السلام والی نماز کی صورت یہ ہے مثلاً ایک رات با رہ گھنٹے کی ہو تو اس میں چھ گھنٹے آرام کیا جا ئے پھر اٹھ کر چار گھنٹے نماز تہجد اور عبا دت میں گزارے جا ئیں پھر دو گھنٹے تک آ رام کر لیا جا ئے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1712