🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) فو ت شدہ شخص کے ذمے اگر روزے ہوں تو اس کے وارث...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
فو ت شدہ شخص کے ذمے اگر روزے ہوں تو اس کے وارث اس کی طرف سے روزے رکھ سکتے ہیں
(2)
روزے خواہ رمضان کے ہوں یا نذر کے یا کفار کے سب کا ایک ہی حکم ہے کیو نکہ یہ سب اللہ کا قرض ہے ارشاد نبوی ہے جو شخص فوت ہو جائے اور اس کے ذمے روزے ہوں اس کا ولی وارث اس کی طرف سے روزے رکھے۔ (صحیح البخاري، الصوم، باب من مات وعلیہ صوم، حدیث: 1953)
 اگر ولی یعنی وارث اس کی طرف سے روزے نہ رکھیں تو پھر گزشتہ حدیث 1757 میں جو بیان ہو ا ہے اس پر عمل کیا جائے گا کہ ہر دن کے روزے کی جگہ ایک مسکین کو کھانا کھلا دیا جائے گو وہ روایت مرفوعاً ضعیف ہے لیکن موقوفا صحیح ہے ایک اور روایت حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے صحیح ابن خزیمہ میں بھی مروی ہے کہ ہر دن نصف صاع گند م دی جا ئے (صحیح ابن خزیمة، حدیث: 2057)
۔

(3)
روزے پر دوسری عبادات مثلا نما ز کو قیاس نہیں کر سکتے کیو نکہ عبادات کے لئے نص دلیل کا ہونا لازمی امر ہے عبادت کے جن معاملا ت میں نیابت حدیث سے ثا بت ہے و ہی کریں گے باقی کے بارے میں توقف کریں گے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1759