🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) صبر اور شکر دونو ں اسلام کی اخلاقی تعلیمات میں اہم مقام رکھتے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
صبر اور شکر دونو ں اسلام کی اخلاقی تعلیمات میں اہم مقام رکھتے ہیں مسلما ن کو نعمت پر شکر، مصیبت پر صبر اور نیکی پر ثا بت قدمی اختیار کرنی چاہیے
(2)
کھانا کھا کر شکر ادا کرنا بھی ایک نیکی ہے جب کہ کھانا حلال طریقے سے حا صل کیا گیا ہو اور وہ چیز خود بھی حلال ہو۔

(3)
جس طرح مردار اور خنزیر کا گو شت حرام ہے اسی طرح چوری ڈاکے دھوکے اور جھو ٹ کے ذریعے سے یا تصویر سازی، شراب نو شی اور سودی کاروبار وغیرہ سے کمایا ہوا رزق بھی حرام ہے ایسا رزق کھا کر زبا ن سے شکر کے الفاظ کہہ لینے سے شکر ادا نہیں ہوتا۔

(4)
روزے کی فضیلت اس لئے ہے کہ وہ صبر پر مشتمل ہے اللہ کے منع کیے ہوئے کامو ں سے اجتناب کرنا بھی صبر ہے اور نیکی کی راہ پر قا ئم رہنا بھی صبر ہے۔

(5)
شکر اور روزہ دونوں کے الگ الگ روحانی اور قلبی فوائد ہیں اس لئے مو من کو دونو ں طرح کے اعمال کا اہتمام کرنا چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1765