🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اعتکاف کے لئے مسجد میں ایک جگہ پردہ کر کے اس میں اعتکاف...
اردو حاشہ و فوائد و مسائل
➊ اعتکاف کے لیے مسجد میں ایک جگہ پردہ کر کے اس میں اعتکاف کرنا مسنون ہے۔
➋ اعتکاف مسجد میں ہوتا ہے۔
➌ عورتیں بھی اعتکاف کر سکتی ہیں لیکن ان کے لیے بھی جائے اعتکاف مسجد ہی ہے، تاہم مسجد ایسی ہو جہاں عورتوں کے لیے مردوں سے الگ ہر چیز کا معقول انتظام ہو تاکہ مردوں کے ساتھ کسی مرحلے میں ان کا اختلاط نہ ہو۔
➍ عورتوں میں ایک دوسری کی ریس کرنے کی عادت ہوتی ہے، خاص طور پر سوکنیں ایک دوسری سے رشک رکھتی ہیں، اگر اس سے کوئی مسئلہ پیدا ہو جائے تو اسے حکمت سے حل کر لینا چاہیے۔
➎ اعتکاف کا پختہ ارادہ کر کے مسجد میں جگہ بنا لی گئی ہو، پھر کوئی عذر پیش آ جائے تو اعتکاف چھوڑا جا سکتا ہے۔
➏ رمضان کے اعتکاف کی قضا کسی دوسرے مہینے میں بھی دی جا سکتی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1771