مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) اعتکاف والے کو بلا ضرورت مسجد سے نکلنا منع ہے۔ (2) قضائے حاجت کے...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
(1)
اعتکاف والے کو بلا ضرورت مسجد سے نکلنا منع ہے۔
(2)
قضائے حاجت کے لئے مسجد سے باہر نکلنا جائز ہے۔
(3)
اگر مسجد کے ساتھ بیت الخلاء کا انتظام نہ ہو تو اعتکاف والا اس غرض کے لئے گھر جا سکتا ہے۔
(4)
غسل جنابت بھی ایک ایسی حا جت ہے جس کے لئے مسجد سے نکلنا ضروری ہے لہٰذا معتکف اس مقصد کے لئے بھی باہر نکل سکتا ہے۔
(5)
مریض کی بیمار پرسی کے لئے اعتکاف سے نکلنا درست نہیں لیکن اگر کسی جائز سبب سے باہر نکلنا ہو اور را ستے میں مریض مل جائے تو اس سے حال پو چھنا جائز ہے تاہم اس کے پاس بات چیت کے لئے رک جانا درست نہیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1776