🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقیق الحدیث : اس کی سند حسن لذاتہ ہے۔ ◄ اسے ابن حبان [الاحسان : 78، الموارد : 89]...
تحقیق الحدیث:
اس کی سند حسن لذاتہ ہے۔
◄ اسے ابن حبان [الاحسان: 78، الموارد: 89] اور حاکم [1؍85 ح288] نے صحیح قرار دیا ہے۔

فقہ الحدیث:
➊ نیکی کا ہر کام بالخصوص دینی علم حاصل کرنے کے لئے خلوص نیت ضروری ہے۔
➋ اعمال کا دارومدار نیت پر ہے۔
➌ دنیاوی علوم دنیاوی مقاصد کے لئے حاصل کرنا جائز ہے، بشرطیکہ ان کی ممانعت کسی شرعی دلیل سے ثابت نہ ہو، مثلاً نجومیوں کا علم سیکھنا جائز نہیں، اِلا یہ کہ کوئی عالم اور صحیح العقیدہ شخص ان کا رد کرنے کے لئے ان کی کتابوں کا مطالعہ کرے۔
➍ اس حدیث میں ممانعت سے اس طرف اشارہ ہے کہ امت میں بعض ایسے بدنصیب لوگ ہوں گے جو دنیا حاصل کرنے کے لئے دینی علوم پڑھیں گے۔
اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 227