مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) مدینہ منورہ میں لوگوں کی عام خوراک جو اور کھجور تھی، اس لیے انہی...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
(1)
مدینہ منورہ میں لوگوں کی عام خوراک جو اور کھجور تھی، اس لیے انہی کا ذکر کیا گیا۔
گھر میں جتنے افراد ہوں، اتنے صاع صدقہ فطر ادا کرنا چاہیے۔
مسلمان غلام کا صدقہ فطر آقا کے ذمے ہے۔
اسی طرح بچوں اور عورتوں کا صدقہ فطر اس شخص کے ذمے ہے جو ان کے دوسرے ضروری اخراجات کا ذمہ دار ہے۔
صدقہ فطر میں نقدی ادا کرنے کا موقف بعض علمائے کرام نے اپنایا ہے لیکن فرامین نبوی اور صحابہ کرام کے اسوہ حسنہ سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ صدقہ فطر میں وہ جنس ادا کرنی چاہیے جو اہل خانہ کی عمومی غذا ہو مثلاً:
گندم، چاول اور کھجور وغیرہ۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1826