🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) صدقہ فطر کی مشروعیت میں یہ حکمت ہے کہ غریب اور مسکین بھی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
صدقہ فطر کی مشروعیت میں یہ حکمت ہے کہ غریب اور مسکین بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو جائیں۔

(2)
مسلمان اپنی خوشی میں دوسرے مسلمانوں کو بھی شریک کرتا ہے۔

(3)
صدقہ فطر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ روزے کے آداب میں ہو جانے والی کمی اور کوتاہی معاف فرما دیتا ہے۔

(4)
نماز عید سے پہلے صدقہ فطر کی ادائیگی کا آخری وقت ہے۔
عید کے دن سے پہلے ادا کر دینا بھی درست ہے۔
حضرت نافع رحمۃ اللہ علیہ  نے فرمایا:
صحابہ کرام عید سے ایک دو دن پہلے ہی صدقہ فطر ادا کر دیا کرتے تھے۔“ (صحیح البخاري، الزکاۃ، باب صدقة الفطر علی الحر والمملوک، حدیث: 1511)

(5)
اگر صدقہ فطر نماز عید سے پہلے ادا نہ کیا جا سکے تو بعد میں ادا کر دینا چاہیے اس سے اگر صدقہ فطر کا خاص ثواب تو نہیں ملے گا تاہم عام صدقے کا ثواب مل جائے گا اور اس طرح اس محرومی کی کسی حد تک تلافی ہو جائے گی۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1827