مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حضرت ابو سعید نے حضرت معاویہ سے اتفاق نہیں کیا، اسی طرح حضرت...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حضرت ابو سعید نے حضرت معاویہ سے اتفاق نہیں کیا، اسی طرح حضرت عبداللہ بن عمر بھی اس مسئلہ میں حضرت معاویہ سے متفق نہیں تھے جیسے کہ حدیث: 1825 میں بیان ہوا۔
(2)
گندم کا نصف صاع فی کس صدقہ فطر ادا کرنے کی ایک مرفوع حدیث جامع ترمذی میں مذکور ہے۔ (جامع الترمذي، الزکاۃ، باب ما جاء فی صدقة الفطر، حدیث: 674)
لیکن وہ ضعیف ہے کیونکہ ابن جریج نے عمرو بن شعیب سے ”عن“ کے لفظ کے ساتھ روایت کیا ہے اور ابن جریج مدلس ہے۔
ایسے راوی کی وہ روایت قبول نہیں کی جاتی جو وہ ”عن“ کے ساتھ روایت کرے، اس لیے صحیح بات یہی ہے کہ نصف صاع کا حکم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نہیں بلکہ صحابہ کرام ؓ کا اجتہاد ہے۔
احتیاط کا تقاضا بھی یہی ہے کہ گندم ہو یا کوئی اور چیز اس میں سے پورا صاع صدقہ فطر ادا کیا جائے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1829