مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ہر شخص سے خود حساب لے گا۔ کلام کرنا...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
(1)
قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ہر شخص سے خود حساب لے گا۔
کلام کرنا اللہ کی صفت ہے جس کی اصل حقیقت وکیفیت سے ہم واقف نہیں، تاہم اسے مخلوق کی صفت کلام سے تشبیہ نہیں دی جاسکتی۔
اللہ کی اس قسم کی صفات کی تاویل سے اجتناب کرنا چاہیے۔
ہر شخص کو اپنے اچھے برے اعمال کا حساب دینا ہوگا، لہٰذا یہ کہہ کر مطمئن ہو جانا غلط ہے کہ اگر میں فلاں گناہ کرتا ہوں تو اور بہت سے لوگ بھی یہی گناہ کرتے ہیں۔
اگر میں فلاں نیکی کی پروا نہیں کرتا تو اور بھی بہت سے لوگ اس نیکی سے محروم ہیں۔
اس قسم کی باتیں شیطانی وساوس ہیں جن کے ذریعے سے وہ مسلمانوں کو نیکی کے کاموں سے اور توبہ سے محروم رکھتا ہے۔
چھوٹی چھوٹی نیکیوں کو معمولی سمجھ کر چھوڑ نہیں دینا چاہیے معلوم نہیں کسی بڑی نیکی کا موقع ملے گا یا نہیں اور اگر کوئی بڑا کام کر لیا تو اس میں کس قدر نقص ہو گا؟ اللہ جانے وہ قبول ہونے کے قابل بھی ہو گا یا نہیں۔
کوئی شخص نیکی کا چھوٹا سا کام کرے تو اس پر تنقید نہیں کرنی چاہیے، شاید اس کے لیے وہی نجات کا باعث بن جائے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1843