مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اس روایت کے پہلے جملے (لَوْ أَمَرْتُ أَحَداً أَن .....تسجُدَ لِزَوْجِھَا)
”اگر میں کسی کو حکم دیتا کہ کسی انسان کو سجدہ کرے تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔“
کو دیگر شواہد کی بناء پر صحیح قرار دیا ہے۔
مذکورہ جملہ جامع الترمذی (1159)
میں بھی مروی ہے۔
وہاں پر ہمارے شیخ موصوف نے اس جملے کو سنداً حسن قرار دیا ہے، نیز یہی جملہ اگلی روایت میں بھی مذکور ہے اسے بھی انہوں نے سنداً حسن قرار دیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ روایت جو کہ سنداً ضعیف ہے اس میں سے پہلا جملہ قابل عمل اور قابل حجت ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیئے:
(الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 32؍145، 149، و 41؍19، وإرواء الغلیل: 7؍54، 58، حدیث: 1998)

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1852