🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائدو مسائل: (1) دنیا کی چیزں سے حلال طریقے سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے۔ ترک دنیا...
اردو حاشہ:
فوائدو مسائل:

(1)
دنیا کی چیزں سے حلال طریقے سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے۔
ترک دنیا جائز نہیں۔

(2)
دنیا کی چیزیں اس انداز سے استعمال کرنی چاہیيں کہ آخرت میں فائدہ حاصل ہو۔
نیک عورت ایک بڑی نعمت ہے کیونکہ وہ دنیا کے معاملات میں بھی اچھی مشیر ثابت ہوتی ہے، اچھی شریک حیات ہوتی ہے اور آخرت کے معاملات میں بھی خاوند سے تعاون کرتی ہے۔
اس طرح دونوں کو بلند درجات حاصل ہو جاتے ہیں۔
نیک مرد بھی عورت کے لیے ایک ایسی ہی نعمت ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1855