🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) نکاح اسلام کے اہم احکام میں سے ہے اس لیے بلاوجہ کنوارا رہنا درست...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
نکاح اسلام کے اہم احکام میں سے ہے اس لیے بلاوجہ کنوارا رہنا درست نہیں۔

(2)
کثرت اولاد شرعاً مطلوب ہے کیونکہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خوشی کا باعث ہے۔
اس مفہوم کی ایک حدیث حضرت معقل بن یسار ؓ سے بھی مروی ہے اس کے الفاظ یہ ہیں:
”خوب محبت کرنے والی، زیادہ بچے جننے والی سے نکاح کرو، میں دوسری امتوں سے تمہاری کثرت پر فخر کروں گا۔“ (سنن ابی داؤد، النکاح، باب النہی عن تزوج من لم یلد من النساء، حدیث: 205)

(3)
کسی عورت کی ماں اور بہنوں وغیرہ کے حالات سے اندازہ کیا جاسکتا ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ اس عورت کی اولاد زیادہ ہو گی۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1863