مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) مذکورہ روایت کی بابت ہمارے فاضل محقق لکھتے ہیں کہ یہ سنداً ضعیف ہے...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
(1)
مذکورہ روایت کی بابت ہمارے فاضل محقق لکھتے ہیں کہ یہ سنداً ضعیف ہے تاہم آگے آنے والی روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔
دیکھیئے:
(الصحیحة، رقم: 98)
(2)
جس عورت سے نکاح کرنے کا ارادہ ہو اسے ایک نظر دیکھ لینا جائز ہے۔
عورت کا مرد کو دیکھنا بھی جائز ہے۔
اس کے بارے میں اگرچہ کوئی حدیث مروی نہیں تاہم اس مسئلے میں مرد پر قیاس کر کے عورت کے لیے بھی مرد کو دیکھنا جائز کہا جا سکتا ہے۔
ضروری نہیں کہ عورت کو دیکھے جانے کا علم ہو بلکہ اس کی لاعلمی میں بھی موقع پاکر دیکھنا جائز ہے۔
خود دیکھنا ممکن نہ ہو تو کسی قابل اعتماد خاتون کو لڑکی کے گھر بھیجا جائے اور وہ مرد کی پسند نا پسند کو پیش نظر رکھتے ہوئے لڑکی کو دیکھ لے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1864