🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائدومسائل: (1) عورت کے کسی مرد کو قبول کرنے کا فیصلہ کرلینے سے پہلے دوسرا آدمی پیغام...
اردو حاشہ:
فوائدومسائل:

(1)
عورت کے کسی مرد کو قبول کرنے کا فیصلہ کرلینے سے پہلے دوسرا آدمی پیغام بھیج سکتا ہے۔

(2)
اگر کسی کا عیب چھپانے سے کسی مسلمان کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو تو خیر خواہی کا تقاضا ہے کہ عیب ظاہر کر دیا جائے۔
یہ صورت ممنوعہ غیبت میں شمار نہیں ہوتی۔
حدیث کے راویوں پر جرح کرنے میں بھی یہی حکمت ہے کہ جو حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں اسے غلطی سے شرعی حکم نہ سمجھ لیا جائے، اس لیے یہ بھی جائز ہے۔

(3)
جب کوئی غلام آزاد ہو جائے تو اسلامی معاشرے میں اس کا مقام و مرتبہ دوسرے آزاد افراد سے کم تر نہیں ہوتا۔

(4)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ماننے میں فائدہ ہے اگرچہ بظاہر وہ ناگوار محسوس ہو۔
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے اشارے کا مطلب عدم رضامندی کا اظہار تھا کیونکہ حضرت اسامہ کے والد محترم حضرت زید کچھ عرصہ غلام رہ چکے تھے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1869