🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ’’ تاکہ میرے ذریعے سے اس کا مقام بلند ہو جائے‘‘ اس کا...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
” تاکہ میرے ذریعے سے اس کا مقام بلند ہو جائے“ اس کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ میرے والد نادار ہیں اور ان کا بھتیجا خوشحال ہے، وہ چاہتے ہیں کہ اس رشتے کی وجہ سے انہیں بھی مالی فوائد حاصل ہو جائیں۔
اور یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ بھتیجا نادار ہے والد صاحب میرا رشتہ دے کر اس کا مقام بلند کرنا چاہیے ہیں تاکہ لوگ یہ سمجھ کر اس کی عزت کریں کہ یہ فلاں صاحب کا داماد ہے۔

(2)
والدین کو بھی لڑکی کی رضامندی کے بغیر بالجبر ایسی جگہ نکاح کر دینے کی اجازت نہیں ہے جو اسے پسند نہ ہو۔

(3)
ایسی صورت میں لڑکی کو نکاح فسخ کرانے کی اجازت ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1874