🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حق مہر کی کم سے کم کوئی مقدر مقرر نہیں ہے۔ استعمال کی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حق مہر کی کم سے کم کوئی مقدر مقرر نہیں ہے۔
استعمال کی معمولی سے معمولی چیزیں بھی حق مہر مقرر ہو سکتی ہے، بشرطیکہ عورت رضامند ہو۔

(2)
  کوئی غیر مادی فائدہ بھی حق مہر ہو سکتا ہے، جیسے حضرت موسیٰ نے دس سال اپنے سسرال کی خدمت کی اور ان کی بکریاں چرائیں۔ (القصص، 28: 27، 29)

(3)
بعض علماء نے حدیث کے آخری جملے کا ترجمہ یوں کیا ہے:
” تجھے جو قرآن یاد ہے، میں نے اس کی وجہ سے اس کا نکاح تجھ سے کردیا۔“
مطلب یہ ہے کہ بعد میں جب ممکن ہو اسے مہر مثل ادا کردینا۔
وہ کہتے ہیں:
مہر کے لیے مادی چیزکا ہونا ضروری ہے لیکن ان کا یہ موقف درست نہیں کیونکہ یہ واقعہ صحیح مسلم میں ان الفاظ میں مروی ہے:
(اِنْطَلِقْ فَقَدْ زَوَّجْتُكَهِا فَعَلِّمْهَا مِنَ الْقُرْآن)
”جاؤ میں نے اس سے تمہارا نکاح کردیا، لہذا اسے قرآن سکھا دینا۔“
 (صحیح مسلم، النکاح، باب الصداق و جواز کونه تعلیم القرآن .......، حدیث: 1425)

(4)
اس سے معلوم ہوا کہ قرآن سکھانا ہی اس کا حق مہر تھا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1889