🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نکاح کا اعلان کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایجاب و قبول مسلمانوں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نکاح کا اعلان کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایجاب و قبول مسلمانوں کی مجلس میں کیا جائے اور ولیمے کی دعوت کی جائے تاکہ عام لوگوں کو اس کا علم ہو جائے کہ فلاں شخص کا نکاح فلاں خاتون سے ہوا ہے۔
اس طرح ناجائز تعلقات کا راستہ بند ہو جائے گا۔

(2)
اس روایت کا پہلا حصہ شیخ البانی رحمة الله عليه  کے نزدیک حسن ہے۔
دیکھیئے:
(إرواء الغلیل: 7؍50، رقم: 1993)
تاہم دف بجانے کا ذکر بھی دیگر روایات سے ثابت ہے، بشرطیکہ شرعی حدود کے اندر ہو جیسا کہ آگے وضاحت آرہی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1895