🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) دعوت ولیمہ کا مقصد مسلمانوں کو اپنی خوشی میں شریک کرنا ہے، اس...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
دعوت ولیمہ کا مقصد مسلمانوں کو اپنی خوشی میں شریک کرنا ہے، اس لیے تمام احباب کو بلانا چاہیے۔

(2)
مسلمان کا مسلمان سے تعلق دولت کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایمان کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔
ایک غریب نیک مسلمان ایک امیر فاسق سے بہتر ہے۔

(3)
نکاح مسلمانوں کی اہم معاشرتی تقریب ہے اس لیے دعوت ولیمہ میں شریک ہونا معاشرتی تعلقات کے قیام کے لیے بہت اہم اور مفید ہے۔

(4)
دعوت ولیمہ قبول کرنے سے بلا عذر انکار نہیں کرنا چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1914