🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) بیوی، لونڈی، گائے، بھینس اور گھوڑا وغیرہ سب اللہ کی نعمتیں ہیں لیکن...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
بیوی، لونڈی، گائے، بھینس اور گھوڑا وغیرہ سب اللہ کی نعمتیں ہیں لیکن ان میں بعض ایسی عادتیں ہو سکتی ہیں جو مسلسل پریشانی کا باعث بن جائیں اس لیے اللہ سے دعا کرنی چاہیے کہ ان سے خیر ہی حاصل ہو، تکلیف نہ پہنچے۔

(2)
بیوی یا لونڈی گستاخ ہو سکتی ہے بد سلیقہ ہو سکتی ہے کم عقلی کی وجہ سے ایسا کام کر سکتی ہے جس سے خاوند یا مالک کا مالی نقصان ہو یا اس کی عزت میں فرق آئے۔
ان کے شر سے اللہ ہی محفوظ رکھ سکتا ہے۔
اسی طرح گھوڑا اڑیل ہو سکتا ہے، گائے بھینس مارنے والی، کم دودھ دینے والی ہو سکتی ہے۔
ان مشکلات سے بچنے کے لیے اللہ سے مدد اور توفیق مانگی جاتی ہے۔
اس کے بر عکس ان کا اچھی صفات کا حامل ہونا اللہ کا احسان ہے جن کی وجہ سے مالک یا خاوند کو راحت اور خوشی حاصل ہو تی ہے اور یہ عورت یا جانور نیکی میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں، اسی خیر کے لیے اللہ سے دعا کی جاتی ہے۔

(3)
انسان یا حیوان کے جسم میں سر سب سے اہم عضو ہے، سر پر ہاتھ رکھ کر دعا کرنے کا یہ مقصد ہے کہ اس انسان یا حیوان کو اللہ تعالیٰ ہمارے لیے مفید بنا دے۔
واللہ أعلم
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1918