مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنا جائز نہیں۔ (2) سوتیلی بیٹی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنا جائز نہیں۔
(2)
سوتیلی بیٹی سے نکاح جائز نہیں۔
(3)
رضاعی بھتیجی، بھانجی وغیرہ سے بھی اسی طرح نکاح حرام ہے جس طرح سگی بھتیجی اور بھانجی سے نکاح حرام ہے۔
(4)
رضاعت کے رشتوں کو یاد رکھنا چاہیے تاکہ غلط فہمی سے ایسی عورت سے نکاح نہ ہو جائے جس سے جائز نہیں۔
(5)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امہات المومنین رضی اللہ عنہن سے فرمایا:
”اپنی بہنوں اور بیٹیوں کی پیشکش نہ کریں۔“
اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی ام المومنین کی بہن سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس لیے نکاح نہیں کر سکتے تھے کہ دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنا جائز نہیں۔
اور کسی بھی ام المومنین کی بیٹی جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ربیبہ (سوتیلی بیٹی)
تھی اس سے آپ کا نکاح جائز نہیں تھا۔
(6)
ام المومنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے یہ پیشکش غالباً اس لیے کر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے شریعت کے بعض احکام امت سے مختلف تھے، مثلاً:
آپ کا چار سے زیادہ خواتین کو بیک وقت نکاح میں رکھنا۔
انہوں نے سوچا ہوگا کہ شاید یہ رشتے بھی جو عام مومنوں کے لیے ممنوع ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جائز ہوں گے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے واضح فرما دیا کہ ان مسائل میں آپ کے لیے الگ احکام نہیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1939