مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) کوئی شخص اسلام لانے سے پہلے اپنے طریقے پر نکاح کرے پھر میاں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
کوئی شخص اسلام لانے سے پہلے اپنے طریقے پر نکاح کرے پھر میاں بیوی مسلمان ہو جائیں تو ان کا پہلا نکاح درست ہو گا، نئے سرے سے نکاح کی ضرورت نہیں۔
اگر اسلام لانے سے پہلے کسی ایسی عورت سے نکاح کیا ہے جس کا نکاح کرنا اسلام میں جائز نہیں تو اسلام لانے کے بعد اس سے جدائی اختیار کرنا ضروری ہے۔
اگر اسلام لانے سے پہلے دو ایسی عورتوں سے نکاح کیا ہوا ہو جن کو بیک وقت نکاح میں رکھنا حرام ہے تو ایک كو طلاق دے دی جائے، دوسری بدستور بیوی رہے گی اور اس کا نکاح صحیح مانا جائے گا۔
اسلام سے پہلے کیے ہوئے اس قسم کے نکاح سے پیدا ہونے والی اولاد جائز اولاد تسلیم کی جائے گی اور اسے باپ کی وراثت میں سے حصہ ملے گا۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1951