مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ دونوں روایتوں کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ دونوں روایتوں کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے انہیں صحیح قرار دیا ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیئے:
(الموسوعة الحدیثة مسند الإمام أحمد: 8؍220، 224، و 9؍69 و إرواء الغلیل: 6؍291، 292، رقم: 1883، 1885)
بنا بریں مذکورہ روایتیں سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہیں۔
(2)
اگر کوئی شخص اسلام سے پہلے چار سے زیادہ عورتوں سے نکاح کر چکا ہو تو اسلام قبول کرنے کے بعد اسے چار عورتیں نکاح میں رکھنے کا حق ہے۔
باقی عورتوں کو طلاق دینا ضروری ہے۔
(3)
چار سے زیادہ عورتیں نکاح میں ہونے کی صورت میں مرد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے جونسی چار عورتیں پسند کرے، انہیں نکاح میں رکھ لے۔
اس میں یہ شرط نہیں کہ جن سے پہلے نکاح ہوا ہو انہیں رکھا جائے یا بعد والیوں کو رکھا جائے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1953