مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حضرت عمر ؓ نے اس بات کا انکار نہیں فرمایا کہ ایک وقت...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حضرت عمر ؓ نے اس بات کا انکار نہیں فرمایا کہ ایک وقت متعہ جائز رہا ہے بلکہ یہ واضح فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری فیصلہ متعہ حرام ہونے کا ہے۔
(2)
اگر عالم کو یقین ہو جائے کہ کسی مسئلہ میں اس کا موقف غلط تھا تو اسے رجوع کر لینا چاہیے۔
(3)
حضرت عمر ؓ کے سامنے کسی نے اس بات کی گواہی نہیں دی کہ آخری حکم جواز کا ہے۔
گویا صحابہ کا بالاتفاق یہ موقف تھا کہ متعہ جائز نہیں۔
اس کے بعد کسی ایک صحابی کا قول قابل عمل نہیں رہتا۔
(4)
جاہلیت میں جو نکاح جائز سمجھے جاتے تھے اور اسلام میں حرام ہو گئے ان نکاحوں کی کوئی شرعی حیثیت نہیں۔
اب اگر کوئی شخص اس قسم کا نکا ح کرتا ہے تو اسے نکاح نہیں بلکہ بدکاری قرار دیا جائے گا اور اسے مجرم قرار دے کر حد لگائی جائے گی۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1963