مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو جب رسول اللہ ﷺ کی خدمت کا...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کا شرف حاصل ہوا، وہ کم سن تھیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی کم سنی کا خیال کرتے ہوئے ان کو دل لگی کے مواقع فراہم کرتے تھے۔
(2)
بچوں اور بچیوں کو جائز تفریح کےمناسب مواقع فراہم کرنے چاہییں۔
(3)
گھرمیں سنجیدگی طاری کیے رکھنا درست نہیں۔
بیوی بچوں سے مناسب مزاح اور ان کا دل خوش کرنے کی کوشش کسی کی بزرگی کےمنافی نہیں۔
(4)
یہ سفر کا واقعہ ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا:
”تم لوگ آگے نکل جاؤ۔“
بعد میں ام المؤمنین رضی اللہ عنہن کے ساتھ دوڑ لگائی۔
اس وقت وہ آگے نکل گئیں۔
کئی سال بعد پھر ایک سفر میں ایسا ہی ہوا تو ام المؤمنین رضی اللہ عنہن پیچھے رہ گئیں۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”یہ پہلی دوڑ کا بدلہ اتر گیا“ دیکھیے: (سنن أبي داؤد، الجہاد، باب فی السبق علی الرجل، حدیث: 2578)

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1979