مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ام المؤمنین حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ام المؤمنین حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی زاد تھیں۔
ان کی والد ہ کا نام امیمہ بنت عبدالمطلب تھا۔ (تھذیب التہذیب، از حافظ ابن حجر، ترجمہ زینب بنت جحش)
اللہ تعالی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا کا نکاح وحی کے ذریعے سے کردیا تھا۔
دنیا میں ايجاب و قبول کی ضرورت نہیں پڑی۔ دیکھیے: (سورۃ الأحزاب، آیت: 37)
(2)
حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے غصے کا اظہار ان فطری جذبات کی بنا پر تھا جو ایک سوکن کو دوسری سے ہو سکتے ہیں، اسی لیے انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ”بنیة“ (چھوٹی سی بیٹی۔
بچی)
کہا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو جواب دینے کی اجازت دینا انصاف کی بنا پر تھا، اس لیے حضرت عائشہ نے حضرت زینب رضی اللہ عنہما کو خاموش کرادیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشی ہوئی۔
عورتوں کی معمولی باتوں اور چھوٹے موٹے جھگڑوں کو نظر انداز کردینا چاہیے۔
یا مناسب انداز سےمطمئن کردینا چاہیے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1981