🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: اس حدیث کی سند کا آخری حصہ یوں ذکر ہوا ہے: (عن عبدالملک بن...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
 اس حدیث کی سند کا آخری حصہ یوں ذکر ہوا ہے:
(عن عبدالملک بن الحارث بن ہشام عن أبیه ان النبي صلی اللہ علیہ وسلم ---)
انہوں نے عبدالملک بن حارث بن هشام سے انہوں نے اپنے والد سے رایت کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے۔
۔
۔“
اس پر البانی رحمہ اللہ نے ضعیف سنن ابن ماجہ میں نوٹ دیا ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں:
(و أبو الملک هو أبو بکر بن عبدالرحمن بن الحارث بن هشام المخزومی)
 ”عبدالملک کے والد ابو بکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام مخزومی ہیں۔“
زہیر شادیش (کتاب کے ناشر)
نے حاشہ لکھا ہے (ولکن أشکل علیب ماکتبه أستاذنا ناصر الدین من أن عبدالرحمن بن الحارث له کنیتان:
أبو الملک وأبو بکر)
”علامہ ناصرالدین البانی کی تحریر کردہ یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی کہ عبدالرحمن بن حارث کی دو کنیتیں ہیں:
ابوعبدالملک اور ابو بکر“ پھر شادیش صاحب نے تفصیل سے بحث کر کے یہ نتیجہ نکالا ہے:
”شاید یہاں سبقت قلم ہوگئی ہے۔
واللہ اعلم میرے خیال میں یہاں زہیر شادیش کو علامہ ناصر الدین البانی کا کلام سمجھنے میں غلطی لگی ہے۔
البانی رحمہ الہ نے یہ نہیں فرمایا کہ عبدالرحمن کی دوکنیتیں ہیں جن میں اسے ایک ابو عبد الملک ہے بلکہ یہ واضح فریا ہے کہ سند میں ”عبدالملک بن الحارث بن ھشام عن ابیه“ ان سے یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ عبد الملک کے والد حضرت حارث بن ہشام ہیں جن سے وہ روایت کر رہے ہیں بلکہ عبدالملک بن ابی بکر بن عبدالرحمن بن الحارث بن ہشام ہے۔
اور وہ اپنے والد ”ابو بکر بن عبدالرحمن بن الحارث بن ہشام “ سے اور یہ ابو بکر بن عبدالرحمن صحابی نہیں بلکہ تابعی ہیں جو حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے نکاح کے موقع پر موجود نہیں ہو سکتے اس لیے یہ حدیث مرسل ہے۔
واللہ اعلم
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1991