🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائدومسائل: (1) مومن جس طرح خود پاک ہوتا ہے، اسی طرح اس کی قدرتی طور پر یہ...
اردو حاشہ:
فوائدومسائل:

(1)
مومن جس طرح خود پاک ہوتا ہے، اسی طرح اس کی قدرتی طور پر یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بیوی بھی پاک دامن ہو، اس لیے اپنے گھر کے حالات پرنظر رکھنا مستحسن ہےکہ کسی بدفطرت کو موقع نہ ملے کہ وہ بیوی، بیٹی یا بہن کو گمراہ کرنے کی کوشش کرے۔

(2)
  اگرعورت کا چال چلن مشکوک محسوس ہو تو اسے مناسب تنبیہ کرنی چاہیے تاکہ وہ اس راستے پر مزید قدم بڑھانے سے رک جائے۔

(3)
بدکردار افراد کی غیر ذمہ دارانہ لغو باتیں سن کی اپنی پاک دامن بیوی پر شک نہیں کرنا چاہیے۔
ممکن ہے وہ کسی حسد اور دشمنی کی وجہ سے آدمی کا گھر اجاڑنا چاہتے ہوں، البتہ سچے اور نیک لوگ ایسی بات بتائیں کہ عورت کسی اجنبی مرد کے ساتھ نامناسب حد تک بے تکلفی کا رویہ رکھتی ہے تو اپنے گھر اور عزت کی حفاظت کےلیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1996