مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ شیخ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے صحیح قرار دیا ہے۔
بنا بریں اگر عورت اپنے خاوند سے پہلے اسلام قبول کرلے تو اس کا اپنے خاوند سے ازدواجی تعلق قائم رکھنا جائز نہیں رہتا۔
ایک دفعہ ماہواری آنے کے بعد عورت کے لیے جائز ہوتا ہے کہ کسی اور مرد سے نکاح کرلے۔ (صحیح البخاري، الطلاق، باب نکاح من اسلم من المشرکات وعدتهن، حدیث: 5286)
(2)
اگر عورت دوسری جگہ نکاح نہ کرے، بلکہ خاوند کے مسلمان ہونے کا انتظار کرے تو جائز ہے۔
اگر خاوند طویل عرصے کے بعد بھی اسلام قبول کرے، تب بھی سابقہ نکا ح کے ساتھ وہ ازدواجی زندگی گزارسکتے ہیں، البتہ امام بخاری نے بعض صحابہ و تابعین کے فتوے ذکر کیے ہیں کہ اگر عورت پہلے مسلمان ہو جائے، پھر خاوند مسلمان ہو، خواہ عدت نہ گزری ہو، تب بھی نیا نکاح کرنا ضروری ہے۔ (صحیح البخاري، الطلاق، باب إذا أسلمت المشرکة أو النصرانیة تحت الذمي أو الحربي، حدیث: 5288)
جبکہ امام ابن قیم اس کی بابت یوں لکھتے ہیں کہ ہمیں کسی شخص کے متعلق معلوم نہیں کہ قبول اسلام کے بعد نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے نکاح کی تجدید کی ہو۔
اس قسم کسی صورت میں دو کیفیتیں ہوتی تھیں۔
یا تو افتراق ہوجاتا تھا اور عورت کسی اور سے نکاح کرلیتی تھی یا سابقہ نکاح قائم رہتا حتی کہ شوہر مسلمان ہوجاتا۔
محض اسلام قبول کرلینے سے کامل تفریق ہونا یا عدت کا اعتبار کرنا کرانا، کسی کے متعلق معلوم نہیں کہ نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےایسے کیا ہو، حالانکہ آپ کے زمانے میں ایک کثیر تعداد میں لوگ مسلمان ہوئے تھے۔
دیکھئے: (زادالمعاد، جلد چہارم، حکمه صلی اللہ علیہ وسلم فی الزوجین یسلم أحدهما قبل الآخر)
علاوہ ازیں حضرت زینت اور ان کے خاوند کے بارے میں ذیل کی حدیث میں نکاح جدید سے لوٹانے کا ذکر آیا ہے تو اس کی بابت بعض علماء پہلی حدیث کو اور بعض نے دوسری حدیث کو صحیح قرار دیا ہے اور بعض نے ان کے درمیان تطبیق دی ہے۔
تفصیل کےلیے دیکھئے: (فتح الباري، الطلاق، باب إذاأسلمت المشرکة.....، و إرواء الغلیل: 6؍339، 342، رقم: 1921، 1922، وصحیح سنن إبي داؤد (مفصل)
: 7؍10، 11 رقم: 1938)

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2009