🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: یہ روایت اگرچہ ضعیف ہے، تاہم دیگر دلائل اور حضرت ابن عباس رضی اللہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
یہ روایت اگرچہ ضعیف ہے، تاہم دیگر دلائل اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ایک صحیح السند اثر کی رو سے، جس میں آتا ہے کہ (ان وطء الحرام لا یحرم)
(إرواءالغلیل: 6؍287)
”زناکاری، کسی حلال کو حرام نہیں کرےگی۔“
اکثر اہل علم کی رائے ہے کہ اگر کوئی مرد کسی عورت سے بدکاری کا ارتکاب کرے تو اس کی وجہ سے اس عورت سے نکاح کرنا حرام نہیں ہوجائے گا، نہ اس ناجائز حرکت کی وجہ سے اس عورت کی ماں اس مرد پر ساس کی طرح حرام ہوجائے گی، نہ اس عورت کی بیٹی سوتیلی بیٹی کی طرح حرام ہوجائے گی۔
اسی طرح مرد اگر اپنی ساس یا سوتیلی بیٹی سے منہ کالا کرتا ہے تو اس کی وجہ سے اس کی بیوی اس پر حرام نہیں ہوگی کیونکہ یہ تعلق شرعاً ”میاں بیوی“ کا تعلق نہیں اور مذکورہ بالا احکام کا تعلق ”بیوی“ سے ہے۔
بدکاری کا گناہ اور اس پر سزا کا مستحق ہونا دوسری چیز ہے اور حرام ہونا دوسری چیز ہے۔
تفصیل کےلیے دیکھئے: (تفسیر احسن البیان، از حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ، سورۃ نساء، آیت: 32)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 2015